یوم جمہوریہ پر ایوارڈز کیلئے تلنگانہ کے 14پولیس عہدیدار نامزد

   

حیدرآباد ۔ 25 جنوری( سیاست نیوز) یوم جمہوریہ کے موقع پر مرکزی وزارت داخلہ نے تلنگانہ ریاست سے وابستہ 14عہدیدارو ں کو ایوارڈس کیلئے نامزد کیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس انٹلیجنس ڈاکٹر انیل کمار اور ایڈیشنل کمانڈنٹ 12ویں بٹالین ٹی ایس ایس پی بی راما کرشنا کو پریسیڈنٹ پولیس میڈل کیلئے نامزد کیا گیا ۔ اسی طرح باوقار انڈین پولیس میڈل کیلئے آئی جی پی ٹریننگ ڈاکٹر ترون جوشی ، جوائنٹ کمشنر اسپیشل برانچ حیدرآباد پی وشواپرساد ، ڈی ایس پی انٹلیجنس پی نرسمہا راؤ ، ڈی ایس پی آکٹوپس آر انوراج کمار ، انسپکٹر اسپیشل برانچ کریم نگر جی وینکٹیشورلو ، انسپکٹر آئی ٹی سیل رچہ کنڈہ ایم سریدھر ریڈی ، ٹی ایس ایس پی اے اسسٹنٹ ریزرو سب انسپکٹر نارائن سوامی جئے شنکر اور ٹی ایس ایس پی کے ریزرو انسپکٹر کے دیاسیلا ، گرے ہانڈس کے اسالٹ کمانڈر جی اچھوتا ریڈی ، انٹلیجنس کے انسپکٹر ایم رام دیو ریڈی اور کاؤنٹر انٹلیجنس سیل کے اسسٹنٹ ریزرو سب انسپکٹر وی رام انجنیلو کو نامزد کیا ہے ۔ میڈلس کیلئے نامزد کئے جانے والے تمام 14 پولیس عہدیداروں کو ریاست کے ڈائرکٹر جنرل پولیس انجنی کمار نے مبارکباد پیش کی ۔ ب