یونان میں انتخابات مئی میں ہوں گے: وزیراعظم

   

ایتھنز : یونان کے وزیر اعظم کریاکوس میتچو تاکیس نے ملک میں عام انتخابات مئی میں کروانے کا اعلان کیا ہے۔یونان میں الفا ٹی وی سے بات کرتے ہوئے، میتچو تاکیس نے ایجنڈہ سے متعلق اپنا جائزہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ نیو ڈیموکریسی حکومت اپنے چار سالہ مینڈیٹ کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے، میتچو تاکیس نے کہا کہ ملک میں آئندہ انتخابات جولائی میں نہیں بلکہ مئی میں ہوں گے کیونکہ انتخابات دوسرے مرحلے تک جاری رہ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر دوسرے مرحلے تک انتخابات کے جاری رہنے کی ضرورت کا دفاع کرتا رہوں گا کیونکہ دوسرے مرحلے میںواضح اکثریت ملنے کے امکانات موجود ہیں جو ملکہ کے مفاد میں ہے۔