یونیورسٹی انتظامیہ کی من مانی پر جے این یو میں دوبارہ طلبہ سڑکوں پر۔ ویڈیو

,

   

سی آر پی ایف کو طلب کرنے پر طلبہ حیران‘ غنیمت یہ رہا ہے کہ طلبہ پر لاٹھی چارج کے احکامات جاری نہیں کئے گئے
نئی دہلی۔دنیا کی سب سے بہترین یونیورسٹی کا درجہ جواہرلال نہرو یونیورسٹی(جے این یو)نئی دہلی کو حاصل ہے ’جس کے فارغ التحصیل طلبہ نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی قابلیت کا لواہا منوارہے ہیں بلکہ ملک کا نام بھی روشن کررہے ہیں۔

مگر پچھلے کچھ سالوں سے جے این یو یونیورسٹی انتظامیہ کی من مانیوں اور طلبہ کے احتجاج کی وجہہ سے سرخیوں میں۔

ممتاز صحافی راویش کمار نے اپنے مقبول پروگرام پرائم ٹائم میں اس پر ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں بتایا طلبہ کے لئے ترمیمات کے ساتھ ایک مسودہ اعلامیہ تیار کیاگیا ہے جس میں طلبہ پر کئی طرح کی تحدیدات عائد کی گئی ہے۔

مبینہ طور پر یہ کہاجارہا ہے کہ جے این یو ایس یو جو یونیورسٹی کی مصدقہ طلبہ یونین ہے اس سے رائے مشورہ اور تجویز حاصل کئے بغیر یہ اعلامیہ مسودہ جاری کیاگیا ہے جس کی وجہہ سے طلبہ میں بڑے پیمانے پر ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔

طلبہ اس بات پر بھی برہم ہیں‘انتظامیہ ان سے بات کرنے کے بجائے‘ سی آر پی یعنی نیم فوجی دستوں کو یونیورسٹی طلب کیا ہے تاکہ طلبہ کے احتجاج کو روک سکے‘ غنیمت یہ رہا ہے کہ طلبہ پر لاٹھی چارج کے احکامات جاری نہیں کیے گئے‘ جیسا کے ماضی میں ہوا تھا۔

پیش ہے احتجاج اور رپورٹ پر مشتمل یہ ویڈیو

YouTube video