بارہ بنکی(یوپی)۔پولیس نے منگل کے روز بتایاکہ مذکورہ 20سالہ عورت کے رشتہ داروں نے گاؤں میں ایک دوسرے مذہب کے شخص سے شادی کرنے پر اس کے ساتھ مارپیٹ کی اور اس کا سرمنڈواکر سڑکوں پر گھومنے کے لئے مجبور کیاہے۔
اسٹیشن ہاوز افیسر سنجے موریا نے کہاکہ اس ضمن میں فتح پور کوتوالی پولیس اسٹین میں اٹھ لوگوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کیاگیاہے اور تین لوگوں کی اب تک گرفتاری عمل میں ائی ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ مسلم عورت ایک یتیم ہے اور اپنی دادی کے ساتھ رہتی ہے جبکہ 28سالہ ہندو شخص ایک مزدور پیشہ ہے جو تنہارہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ دونوں کافی عرصہ سے ایک دوسرے کے تعلقات میں تھے اور پیر کی صبح ایک مندر میں شادی کرلی۔
انہوں نے مزید کہاکہ مذکورہ عورت کے گھر والوں کو اس بات کی اطلاع ملنے پر اس کے شوہر کے گھر سے اس کو دور لے کر گئے جہاں پر وہ کرتا تھااور اس کو سزا دی۔
ایڈیشنل سپریڈنٹ آف پولیس اودیش سنگھ نے کہاکہ عورت نے اپنی شکایت میں چچا او ر دیگر کے نام لئے ہیں۔