رام پور۔ سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان جو فبروری2020سے جیل میں ہیں بتایاجارہا ہے کہ رام پور اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کریں گے۔ خان جو ایس پی حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں‘ نو مرتبہ اس حلقہ سے نمائندگی کرچکے ہیں۔
حال ہی میں اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم سیتا پور جیل سے رہا ہوئے ہیں بتایاجارہا ہے کہ سوار تانڈہ اسمبلی حلقہ سے امیدوار ہوں گے‘ یونائٹیڈ نیوز آف انڈیا نے یہ خبر دی ہے۔سال2017میں وہ اس اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کئے اور کامیاب ہوئے تھے۔
تاہم ان کا الیکشن ان کی عمر کے تنازعہ کی وجہہ سے مسترد کردیاگیاتھا۔
ایک روز قبل جب این ڈی ٹی وی سے انہوں نے بتا کی تو جیل میں انہیں‘ ان کے گھر والوں کو درپیش مشکلات کو انہوں نے بیان کیاہے۔
ریاست میں مجوزہ اسمبلی انتخابات کے لئے اویسی کی حکمت عملی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”اویسی 100سیٹوں کے ساتھ حکومت نہیں بناسکتے ہیں‘ تاہم ان کی حکمت عملی دوسروں کو حکومت بنانے سے روکنے کی ہے“۔
یوپی کے لئے بی جے پی نے سیٹوں کو قطعیت دی ہے
درایں اثناء بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے اترپردیش‘ اتراکھنڈ‘ پنجاب اور گوا کے سنٹرل الیکشن کمیٹی(سی ای سی) کے اجلاس میں چہارشنبہ کے روز امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دی ہے جو قومی درالحکومت میں پارٹی ہیڈ کوارٹرس میں منعقد ہوئی تھی‘ جس میں وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت کی بھی توقع ہے۔
ذرائع کے بموجب وزیراعظم نریندر مودی ورچول میٹنگ میں شامل ہوں گے اور سی ای سی ممبرس جس کی کویڈ رپورٹس مثبت ائی ہیں وہ بھی میٹنگ میں ورچول ہی شامل ہوں گے۔
یوپی انتخابات
اترپردیش اسمبلی انتخابات 7فبروری سے 10مارچ تک سات مراحل میں کرائے جائیں گے۔
گوا کے علاوہ اتراکھنڈ میں انتخابات 14فبروری جبکہ منی پور میں 27فبروری سے 3مارچ کو الیکشن ہوں گے۔
پنجاب میں 20فبروری کو رائے دہی کرائی جائے گی جبکہ نتائج کا اعلان 10مارچ کو عمل میں ائے گا