یوپی دلت لڑکی کی موت۔ نابالغ کی عصمت ریزی‘ گلہ گھونٹا گیا‘ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق

,

   

چتراکوٹ۔ایک13ساک کی دلت لڑکی جو مبینہ طور پر اجتماعی عصمت ریزی کاشکار ہوئی ہے‘ گلہ گھونٹنے سے ہلاک ہوئی ہے‘ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس نے اتوار کے روز کہاکہ ہفتہ کے دیر گئے پوسٹ مارٹم رپورٹ انہیں ملی ہے اورلڑکی کی عصمت ریزی کی اس میں تصدیق ہوئی ہے۔

مذکورہ لڑکی جو پہاڑی پولیس اسٹیشن علاقے کے ایک گاؤں کی ساکن ہے‘ چہارشنبہ کی رات اس وقت اجتماعی عصمت ریزی کاشکار ہوئی‘ جب وہ گھر والوں کے ساتھ گھر کے پاس محو خواب تھی۔

لڑکی کو کوسمبی ضلع کے ایک اسپتال میں لے گئے‘ جہاں پر جمعرات کے روزاس کی موت ہوگئی۔ پانڈے پولیس اسٹیشن ایس ایچ او اجیت پانڈے نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مذکورہ تفصیلات کی تصدیق کی گئی ہے۔

تین لوگ ندیم‘ادرش پانڈے‘ ویپل مشرا کی اس ضمن میں گرفتاری پہلے ہی عمل میں ائی ہے۔

پولیس ذرائع کے بموجب مذکورہ ملزمین لڑکی کے گھر والوں کے ساتھ اسپتال میں موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے۔