یوپی میں بی جے پی کی مدد کے لئے اویسی‘ مایاوتی انعام کے حقدار۔ سنجے راؤت

,

   

راؤت نے کہاکہ ان دونوں قائدین کو ”بی جے پی کی جیت میں حصہ داری“ کے لئے پدما ویبھوشن اور بھارت رتن سے نوازا جانا چاہئے۔
جمعرات کے روزاترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی شاندار کامیابی کے بعد شیو سینا لیڈر سنجے راؤت نے بھوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) چیف مایاوتی اور کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی پر طنز کیاہے۔

راؤت نے کہاکہ ان دونوں قائدین کو ”بی جے پی کی جیت میں حصہ داری“ کے لئے پدما ویبھوشن اور بھارت رتن سے نوازا جانا چاہئے۔

راؤت نے کہاکہ ”بی جے پی کو ایک بڑی جیت حاصل ہوئی ہے۔ بی جے پی ان کی ریاست تھی‘ پھر بھی اکھیلیش یادو کی سیٹوں میں تینگنا اضافہ42سے 125تک ہوا ہے۔ مایاوتی اور اویسی نے بی جے پی کی جیت میں تعاون کیاہے‘ لہذا پدما ویبھوشن اور بھارت رتن ایوارڈ انہیں دیاجانا چاہئے“۔

بی جے پی نے یوپی میں 155سیٹوں کے ساتھ اکثریت حاصل کی ہے وہیں بی ایس پی اترپردیش میں ایک مضبوط پارٹی تسلیم کئے جانے کے باوجود 12.8فیصد ووٹوں کے ساتھ ایک ہی سیٹ پر جیت حاصل کرسکی ہے۔ اویسی کی زیرقیادت اے ائی ایم ائی ایم نے 0.49 فیصد جملہ ووٹوں کے تناسب کے ساتھ ایک بھی سیٹ پر جیت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔

راؤت نے مزیدکہاکہ ایک ”نیشنلسٹ پارٹی“ تسلیم کی جانے والی بی جے پی جیسی پارٹی کا پنجاب سے مکمل صفایاہوگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”وزیراعظم‘ ہوم منسٹر‘ ڈیفنس منسٹر‘ نے پنجاب میں انتھک مہم چلائی‘ پھر آپ کو پنجاب میں شکست کیوں ہوئی؟یوپی‘ گوا پہلے سے آپ کے تھے‘ جو ٹھیک ہے۔ مگر پنجاب میں آپ کی شکست کانگریس اور شیو سینا کی یوپی میں شکست کے مقابلہ میں بہت زیادہ ہے“۔

پنجاب میں بی جے پی نے دوسیٹوں پرجیت حاصل کی عام آدمی پارٹی کی92سیٹوں کی اکثریت کے مقابلہ میں انہیں شکست ہوئی ہے۔