اس معاملے میں مسلم اور ہندو فریق کے درمیان 50سال سے زیادہ عرصے سے مقدمہ چل رہا تھا۔
باغپت۔ اترپردیش کے باغپت میں پانچ دہوں قدیم مزار لکش گرہا کا فیصلہ ہندوفریق کے حق میں آیاہے۔
اپنا فیصلہ سناتے ہوئے باغپت میں اے ڈی جے عدالت نے پیر کے روز متنازعہ 100بیگا اراضی اور گنبد کے ملکیت کے حقوق ہندو فریق کو دے دئے ہیں۔
اس کیس میں ہندو فریق کے 100سے زائد گواہوں کے بیانات لئے گئے تھے۔مسلم فریق کی درخواست کو سیول جج شیو م دیوڈی نے مسترد کردیا۔اس معاملے میں مسلم اور ہندو فریق کے درمیان 50سال سے زیادہ عرصے سے مقدمہ چل رہا تھا۔
مہابھارت کے دور کے لکش گرہا کی تعمیر باغپت کے بارنوا میں ہوئی تھی‘مسلمانوں اورہندوؤں کے درمیان ایک طویل تنازعہ کا مرکز بن گیا۔
میرٹھ کی ایک عدالت میں 1970میں دائر ایک مقدمے سے قانونی لڑائی شروع ہوئی‘ جس کا اختتام باغپت ضلع اینڈ سیشن کورٹ نے ہندوؤ ں حق میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے عمل میں آیاہے۔