یوپی میں پرینکا کی کانگریس مہم کا آج آغاز

لکھنؤ ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا باقاعدہ طور پر جمعہ کو الہ آباد سے پارٹی کی انتخابی مہم شروع کرے گیاور امکان ہے وزیراعظم نریندر مودی کے حلقہ انتخاب وارانسی کی طرف دریا کے راستہ بڑھیں گی۔ اترپردیش کانگریس کے سربراہ راج ببر نے کہا کہ پارٹی کی اسٹیٹ یونٹ کے ایک عہدیداروں نے پرینکا کے پروگرام، تفصیلات پر غور کیا ہے جو جمعہ کو بعض سرکاری کلیرنس کے بعد طئے کئے جائیں گے۔ را ببر نے یہاں میڈیا والوں کو بتایا کہ مشرقی اترپردیش کی انچارج کانگریس نیشنل جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کل یہاں پہنچ رہی ہے۔ ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ وہ اپنی مہم الہ آباد سے شروع کریں گی جو پہلے وزیراعظم اور ان کے پڑدادا جواہر لال نہرو کا آبائی مقام ہے جہاں سے وہ وارانسی کیلئے دریا کے راستے جا سکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT