یوپی پولیس کے ہاتھوں زدکوبی کے بعد 22سالہ رضوان کی موت

,

   

تھانڈا۔ لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے باہر نکلنے کی وجہہ سے مبینہ طور پر یوپی پولیس کے ہاتھوں زدکوبی کے تین روز بعد 22سالہ رضوان احمد ہفتہ کے روز جاں بحق ہوگئے۔

گھریلوسامان کی خریدی کے لئے رضوان گھر کے باہر نکلے تھے جب انہیں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر بے رحمی کے ساتھ پیٹا تھا۔

ضلع امبیڈکر نگر کے تانڈا شہر میں وہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور تھے

YouTube video

رضوان کے والد کے مطابق رضوان باہر بسکٹ لانے کے لئے گئے تھے۔ لاک ڈاؤن کے خوف کی وجہہ سے ابتداء میں رضوان کا علاج گھر پر ہی کیاگیاتھا۔

مگر حالات خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیاگیاجہاں پر وہ ہفتہ کے روز اپنے زخموں سے جانبرنہ ہوسکے۔

دی ہندو کے مطابق ان کے والد اسرائیل نے ایک شکایت درج کرائی ہے۔

اپنی شکایت میں انہوں نے لکھا ہے کہ جب رضوان مقامی پوسٹ افس کے قریب پہنچا تو اس کو خاتون انسپکٹر کے ساتھ کچھ جوانوں نے روکاتھا۔

تاہم پولیس نے اتوار کے روز ان الزامات کی تردید کی ہے جس میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی جانب سے زدکوب کرنے کی بات کہی جارہی ہے اور یہ کہاکہ رضوان سیکل سے گرنے کے بعد زخمی ہوا تھا