بارہ بنکی۔سکیورٹی وجوہات کی بناء پر اے ائی ایم ائی ایم سربراہ اسدالدین اویسی کو جلسہ کی اجازت دینے سے مذکورہ وبارہ بنکی انتظامیہ نے انکار کیاہے۔فی الحال اویسی یوپی کے دورے پر ہیں‘ ریاستی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کے لئے مہم چلارہے ہیں۔
منگل کے روز انہوں نے ایودھیا سے اپنی مہم کی شروعات کی ہے اور اس کے بعد جمعرات کے روز بارہ بنکی میں جلسہ عام سے انہیں خطاب کرناتھا۔ اے ائی ایم ائی ایم کے ساجد حسین نے کٹارا امام بارہ ایس ڈی ایم نواب گنج پنکج سے جلسہ عام کی اجازت مانگی تھی‘ انہوں نے کہاکہ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر اجازت نہیں دی گئی ہے۔
تاہم انتظامیہ نے اے ائی ایم ائی ایم ضلع صدر چودھری فیض الرحمن کے مکان پر پروگرام11بجے ثن سے 2بجے دوپہر تک منعقد کرنے کی اجازت دی ہے‘ جو کاٹرا برداری علاقے میں ہے۔
مذکورہ ایس ڈی ایم نے کہاکہ کروناوائرس پروٹوکال کی تعمیل میں پروگرام کے دوران 50لوگوں کو ہی اجازت ہے۔
درایں اثناء‘ چہارشنبہ کے روز سلطان پور میں ایک پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہاکہ سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی صدور کی بے وقوفی کی وجہہ سے نریندر مودی وزیراعظم بنے ہیں۔
ان کی پارٹیوں کے ”ووٹ بگاڑنے والا‘‘ انہیں پکارنے پر اکھیلیش یادو او رمایاوتی کو وہ جواب دے رہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ ان کا مقصد انتخابات سے قبل ریاست میں ان کی پارٹی کو مستحکم کرنا ہے۔