یوپی کے پرائمری اسکول میں مسلم طلبہ کے ساتھ امتیازی سلوک کا افسوس ناک واقعہ۔ ویڈیو

,

   

اسکولوں میں امتیازی سلوک افسوس کی بات ہے۔ عام طور پر اسکولوں میں ذات پات‘ مذہب‘ نسل‘ طبقہ‘ رنگ سے بالاتر ہوکر اساتذہ پر درس دینے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ مگر اترپردیش کے ایک اسکول میں ایسا نہیں ہے۔

مذکورہ پرائمری اسکول میں مسلم طلبہ کو پلیٹس فراہم نہیں کی جارہی تھی اور وہ پتوں پر دوپہر کا کھانا کھانے کے لئے مجبور ہوگئے۔

بچپن کی عمر میں اگر اسکولوں میں معصوم بچوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک رکھا گیاتو‘ ان کے ذہن پر کیا اثر پڑے گا‘ انتظامیہ کو اس کے متعلق سونچنا چاہئے۔ جب اسکول انتظامیہ کا یہ تعصب کیمرے میں قید ہوگیاتو وہ اس کو بچوں کی غلطی بتانے لگے۔

ضلع مجسٹریٹ کو اس بات کی جانکاری دی گئی تو انہوں نے کہاکہ معاملہ کی وہ شعبہ تعلیم سے جانچ کرائیں گے اور خاطی عہدیداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جب سے ریاست اترپردیش میں یوگی ادتیہ ناتھ کی بی جے پی حکومت اقتدار میں ائی ہے تو اس طرح کے واقعات رونما ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ پیش ہے ویڈیو ضرور دیکھیں 

YouTube video