واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کے درمیان ہونے والے تلخ گفتگو کے دوران کیمروں نے امریکہ میں تعینات یوکرین کی سفیر کی پریشانی ریکارڈ کرلی۔وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کے درمیان ہونے والی لفظی جھڑپ کے دوران دنیا کی میڈیا پر ایک اور منظر کافی توجہ کا مرکز بنا رہا۔امریکہ میں یوکرین کی سفیر اوکسانا ماراکوا نے اس شدید لفظی جھڑپ کے دوران اپنا چہرا چھپایا ہوا تھا، وہ شدید پریشانی کے عالم میں تھیں۔دونوں صدور کے درمیان اس ملاقات کے بعد امریکہ اور یوکرین کے درمیان یوکرین کی معدنیات پر امریکا کی سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدہ پر دستخط ہونا تھے۔اوکسانا ماراکوا 20 فروری 2021 سے تاحال امریکا میں یوکرین کی سفیر تعینات ہیں۔