یوکرینی فوج کیلئے امریکی فوجی اڈوں میں تربیت کا اعلان

   

واشنگٹن:امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ یوکرینی فوجی امریکی فوجی اڈوں میں تربیت حاصل کریں گے اس کے ساتھ یوکرینی فوجیوں کو پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کے استعمال کی تربیت بھی دی جائے گی،امریکی حکام کے مطابق یوکرینی فوجیوں کا تربیتی مشن امریکی ریاست اوکلاہوما کے فورٹ سل فوجی اڈے پر ہوگا،اس سے قبل یوکرینی فوجی سوئچ بلیڈ ڈرونز سمیت دیگر فوجی تربیت امریکہ میں حاصل کرتے رہے ہیں۔