یوکرین کوآئی ایم ایف سےمزید امداد موصول

   

کیف:یوکرین کوآئی ایم ایف سے15.6بلین ڈالرکی امداد موصول ہوگئی، دوسری جانب یوکرین میں روسی ڈرون حملے سے3افرادہلاک ہوگئے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ملٹری انٹیلی جنس کا کہنا تھاکہ یوکرینی افواج باخموت کا دفاع کررہی ہیں، روس کی جانب سے شمال اورجنوب سے گھیراؤ ہوسکتا ہے،باخموت پرروسی حملہ اپنی رفتار کھورہا ہے۔دوسری جانب گورنرروس سے الحاق شدہ کریمیا کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ،روسی بحریہ نے ڈرون حملہ پسپا کردیا، نائب وزیرخارجہ روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین بحران میں امریکہ براہ راست ملوث ہے،امریکہ، یوکرین میں کشیدگی بڑھانا بند کرے۔