یوکرین کو ایف 16 طیارے دینے امریکہ کی منظوری

   

واشنگٹن : امریکہ نے روسی جارحیت کے خلاف دفاع کے لیے یوکرین کو ایف 16 طیارے فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہیکہ امریکہ نے یوکرین کو اپنے دفاع کیلئے جنگی طیارے ایف 16 کی منظوری دے دی ہے جو پائلٹس کی ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد یوکرین کو ڈنمارک اور نیدر لینڈز سے دیے جائیں گے۔حکام کا کہنا ہیکہ واشنگٹن نے ڈنمارک اور نیدرلینڈز کے حکام کو یقین دہانی کرائی ہیکہ پائلٹ کی تربیت کے بعد امریکا یوکرین کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی کے تھرڈ پارٹی عمل کو تیز کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 11 ممالک کے اتحاد نے رواں ماہ ڈنمارک میں یوکرین کے پائلٹس کو ایف 16 طیارے اڑانے کی تربیت دینا ہے۔ڈنمارک کے قائم مقام وزیر دفاع نے امید ظاہر کی ہے کہ پائلٹس کی تربیت 2024 میں مکمل ہوجائے گی جس کیبعد وہ روس سے لڑنے کے لیے تیار ہوجائیں گے۔