یوکرین کو یورینیم والا گولہ بارود دینے پر روس کی برطانیہ کو وارننگ

   

ماسکو:روس نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو یورینیم والا گولہ بارود دینے سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔برطانیہ نے امریکہ اور دیگر اتحادیوں کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے روس کے خلاف یوکرین کو مضبوط کرنے کیلئے جنگی ٹینکوں کے ساتھ یورینیم پر مشتمل ٹینکر کے گولے فراہم کرنے کا کہا تھا،اس سے قبل برطانیہ نے صدر زیلنسکی کے درخواست پر یوکرین کے فوجیوں کو چیلنجر 2جنگی ٹینکس فراہم کیے تھے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ نے یوکرین کو یورینیم کے حامل ٹینکوں کو تباہ کرنے والا گولہ بارود فراہم کیا تو ماسکو شدید ردعمل دے گا۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ برطانوی اقدام مزید کشیدگی کی طرف بڑھنے کا سبب بنے گا، یورینیم والے گولہ بارود کے استعمال سے یوکرین کی اعلی معیار اور غیر آلودہ خوراک تیار کرنے کی صلاحیت تیزی سے کم ہو جائے گی۔دوسری جانب برطانیہ کی وزارت دفاع نے پیوٹن کے انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یورینیم والے گولے کئی دہائیوں سے معیاری آلات رہے ہیں اور ان کا جوہری ہتھیاروں یا صلاحیتوں سے کوئی تعلق نہیں۔برطانوی وزارت دفاع نے روس پر گولہ بارود کو جوہری اجزا والے ہتھیار کے طور پر بیان کرنے کے لیے جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلانے کا الزام لگایا۔