یوکرین کی وزیر خارجہ کی کل ہندوستان آمد

   

کیف : یوکرین کی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر پیر کو ہندوستان پہنچیں گی۔ میڈیا کے مطابق گزشتہ برس فروری میں شروع ہونے والے روس یوکرین تنازع کے بعد پہلی مرتبہ یوکرین کی ڈپٹی وزیر خارجہ 4 روز کے لیے پیر کو ہندوستان پہنچیں گی۔ رپورٹس کے مطابق اس دوران وہ دوطرفہ تعلقات، یوکرین کی موجودہ صورتحال اور عالمی معاملات پر گفتگو کریں گی۔ میڈیا کے مطابق یوکرین کی وزیر بھارت میں اعلیٰ سیاسی اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔