گریجویٹ کے راستے انٹرنیشنل گریجویٹس کے لئے بنائے گئے ہیں جنھوں نے یوکے کی مسلمہ یونیورسٹی سے اپنے ڈگری مکمل کی ہے وہ دوسال قیام کے ساتھ کام تلاش کرسکتے ہیں۔
نئی دہلی۔مذکورہ متحدہ مملکت کے ہوم دفتر نے جمعرات کے روز سرکاری طور پر نئے تعلیم کے بعد ورک ویز ا برائے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کی شروعات کی ہے‘ جس کے ذریعہ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے اورسیز گریجویٹس اور دیگر مقامات کے طلبہ کو قیام اور ملازمت کے تجربے کے لئے یونیورسٹی کی تعلیم اختتام کو پہنچنے کے بعددرخواست دائرکرنے کے حقوق کی پیشکش کی گئی ہے۔
یوکے کی ہوم سکریٹری پریتی پٹیل نے پچھلے سال گریجویٹس روٹ ویز ا کا اعلان کیاتھا‘ جس کے ذریعہ اس ہفتہ سے درخواستیں کھولی گئی ہیں‘ اور اس سے ہندوستانی طلبہ کو فائدہ ہونے کی توقع ہے‘جو کام کے تجربے کے امکان پر مبنی ڈگری کورسیس کا انتخاب کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں۔
گریجویٹ کے راستے انٹرنیشنل گریجویٹس کے لئے بنائے گئے ہیں جنھوں نے یوکے کی مسلمہ یونیورسٹی سے اپنے ڈگری مکمل کی ہے وہ دوسال قیام کے ساتھ کام تلاش کرسکتے ہیں۔
ہوم سکریٹری پریتی پٹیل نے ایک بیان میں کہاکہ ”یوکے حکومت کے پوائنٹس پر مشتمل ایمگریشن نظام کے تحت‘ ہندوستان سے ہنر مند اسٹوڈنٹس اور دنیا بھر کے اب یوکے میں اپنا کیریر شروع کرسکتے ہیں جو بڑے پیمانے کی بزنس‘ سائنس‘ ٹکنالوجی اور آرٹس پر مشتمل ہوں گے“۔
انہوں نے مزید کہاکہ ”ہمارے شاندار تعلیمی اداروں سے ایک مرتبہ عالمی معیار کی تعلیم ایک مرتبہ حاصل کرلیں‘ یہ نیا ویزا انہیں اپنے خواہشات کی تکمیل اور مستقبل کوآگے بڑھنے کو پوا کرنے کا آزادی دے گا“۔
جان تھامسن‘ کارگذار برطانوی ہائی کمشنر برائے ہند نے کہاکہ ”تعداد بتاتی ہے کہ ہندوستانی طلبہ میں معروف مقام یوکے کی یونیورسٹیا ں ہیں جو ہندوستان اوربرطانیہ کے درمیان میں پہلے موجودہ پل کے لئے جوشراکت داری کرتا ہے“۔
انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ گریجویٹ کا راستہ یوکے میں رہ کر کام کرنے کی خواہش مند طلبہ کے لئے یہ مزیدمددگارثابت ہوگا‘ دونوں ممالک کے درمیان میں مزید استحکام ملے گا“۔یہ تبدیلی ہندوستان کے ہزاروں طلبہ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
پچھلے سال 56,000ہندوستانی شہریوں کو مزید اسٹوڈنٹس ویزا دئے گئے‘ جو اس سے قبل کے سال سے 13فیصد کا اضافہ ہے۔