نئی دہلی: اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کی اتوار کے روز نوئیڈا کے بساہڑ ا میں انتخابی ریلی نکالی ۔ اس موقع پر یوگی ادتیہ ناتھ نے خطاب کیا تھا ۔ یوگی جی مرکزی وزیر و بی جے پی امیدوار مہیش شرما کیلئے انتخابی چلارہے ہیں ۔ مہیش شرما حلقہ گوتم بدھ نگر سے مقابلہ کررہے ہیں ۔ اس ریالی میں دادری میں ہوئے اخلاق کے قتل کا کلیدی ملزم پہلی صف میں بیٹھا ہوا تھا ۔
واضح رہے کہ 2015ء میں دادری میں محمد اخلاق کے گھر میں بیف رکھنے کی افواہ کی وجہ سے لوگو ں نے اخلاق کو مار مار کر ہلاک کردیا تھا ۔ اس جرم کا اہم ملزم وشال سنگھ تھا۔ وشال سنگھ بی جے پی مقامی لیڈر سنجے رانا کا بیٹا ہے ۔ اخلاق کے قتل کے بعد پولیس نے وشال سنگھ کو گرفتار کیا تھا لیکن وہ فی الحال وہ ضمانت پررہا ہے ۔ اپنے دوستوں کے ساتھ پہلی صف میں بیٹھا وشال بھارت ماتا کی جئے کے نعرے بھی لگارہا تھا ۔