یوگی حکومت کا’ریٹرن گفٹ‘پرائیویٹ اسکولوں کو فیس بڑھانے کی منظوری

   

لکھنو:یوپی الیکشن کے بعدمہنگائی کی مارتیزی سے پڑرہی ہے۔ہرچیزمہنگی ہوگئی ہے۔اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے پرائیویٹ اسکولوں کو فیس بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ پیٹرول، ڈیزل، دودھ، مہنگی کاپی کتابوں کے بعد اسے عام آدمی کے لیے ایک اور بڑا دھچکا سمجھا جا رہاہے۔یوپی حکومت نے اس سے پہلے جنوری 2022 میں لگاتار تیسرے سال فیس میں اضافے کو روک دیا تھا، جسے اب ہٹا دیاگیاہے۔ یوپی کی ایڈیشنل چیف سکریٹری (ثانوی تعلیم) آرادھنا شکلانے کہاہے کہ پرائیویٹ اسکول تعلیمی سیشن 2022-23سے اپنی فیسوں میں اضافہ کر سکتے ہیں،لیکن صرف پانچ فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔