میرٹھ پوری ریاست میں سب سے اوپر ہے جہاں پر سب سے زیادہ 3152انکاونٹرس پیش ائے ہیں۔
لکھنو۔مذکورہ یوگی حکومت نے اترپردیش میں دعوی کیاہے کہ پچھلے چھ سالوں میں ریاست کے اندر پولیس اورمجرموں کے درمیان میں 10,000سے زائد مدبھیڑ کے واقعات پیش ائے ہیں جس میں 60مجرمین مارے گئے ہیں۔
سرکاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ”انکاونٹرس کی اصطلاح میں میرٹھ پوری ریاست میں سب سے اوپر ہے جہاں پر سب سے زیادہ 3152انکاونٹرس پیش ائے ہیں جو 2017کے بعد سے پیش آنے والے انکاونٹرس ہیں‘ اور اس میں 63مجرمین مارے گئے ہیں اور 1708مجرمین زخمی ہوئے ہیں“۔
اسی وقت کے دوران اس کے علاوہ ایک پولیس جوان شہید ہوگیاجبکہ 401دیگر پولیس انکاونٹرس کے دوران زخمی ہوئے ہیں“۔اترپردیش پولیس کی اس کاروائی کے دوران 5967جملہ مجرمین پکڑے گئے ہیں۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ ”اترپردیش پولیس نے سال2017کے بعد سے 10713انکاونٹرس انجام دئے ہیں جس میں سب سے زیادہ 3152میرٹھ پولیس نے انجام دئے ہیں جس کے بعد اگرہ میں 1844انکاونٹرس پیش ائے ہیں جس میں 4654مجرمین کو گرفتار کیاگیا ہے وہیں 14خطرناک مجرمین مارے گئے ہیں اور 55پولیس جوان زخمی ہوئے ہیں او ربریلی میں 1497انکاونٹرس پیش ائے ہیں جس میں جہاں پر 3410مجرمین کو پکڑا گیا ہے اور 7کی موت ہوئی ہے۔
بریلی میں انکاونٹرس کے دوران 437مجرمین زخمی ہوئے ہیں۔ ان کاروائیوں میں 296پولیس کے بہادر جوان زخمی ہوئے وہیں ایک شہید ہوئے ہیں“۔
اس میں مزید لکھا ہے کہ ”’یوگی ادتیہ ناتھ کے چیف منسٹر بننے کے فوری بعد ریاست کا نظم وضبط کی صورتحال ترجیحات میں شامل ہوگئی ہے۔
مذکورہ حکومت مافیا اورمجرموں کے خلاف زیرو رواداری پالیسی اپنے ہوئے ہیں اور ریاست کے امن وامان کو مضبوط بنانے کے لئے ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کو تیز کیا۔بیان میں مزید کہاگیا کہ وہ ریاست جو کبھی ”امن وامان کی خراب صورتحال اورمعصوم لوگوں پر مافیاؤں کے مظالم کے لئے جانی جاتی تھی‘آج نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک جرائم اور خوف سے پاک ریاست‘کے طور پر جانی جاتی ہے“۔