یوگی عوامی مسائل اور بڑھتی قیمتوں پر چپ : پرینکا

,

   

نئی دہلی: ملک میں اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی مبینہ قیمتوں پر کانگریس قائد پرینکا گاندھی نے حکومت اترپردیش کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یوگی ادتیہ ناتھ حکومت جھوٹے اور فرضی پروپگنڈوں پر کروڑہا روپئے خرچ کرتی ہے لیکن عوام کے مسائل پر چپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوپی میں تہواروں کے موسم میں اشیائے ضروریہ کی آسمان کو چھوتی ہوئی قیمتوں نے عوام کو بحران میں مبتلاء کردیا ہے۔ ہندی میں ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکاری کی قیمتیں عام آدمی کے دسترس سے باہر ہوچکی ہیں جبکہ کام کاج اور کا روبار ہنوز ٹھپ پڑے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئیٹ کے ساتھ ساتھ مختلف ترکاریوں کی قیمتیں بھی درج کیں۔