یو اے پی پر چار کروڑ سے زیادہ صنعتی ادارے رجسٹرشدہ

   

نئی دہلی ادیم اور یو اے پی پورٹل پر رجسٹرڈ انٹرپرائزز کی کل تعداد چار کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔مائیکرو، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں یہ بات بتائی ۔غیر رسمی کاروباروں کی جانب سے رجسٹریشن کی طرف یہ ایک اہم سنگ میل ہے ۔وزارت نے 11 جنوری 2023 کو ادیم اسسٹ پلیٹ فارم (یو اے پی) کا آغاز کیا، ان کاروباری اداروں کے لیے جن کے پاس جی ایس ٹی آئی این نہیں ہے ، ان کے لئے یو اے پی پر جاری کردہ سرٹیفکیٹ کے مماثل سمجھا جائے گا اور وہ تمام فوائد حاصل کر سکیں گے ۔