یو پی کے 70 جیل خانے ویڈیونگرانی پلیٹ فارم جارویس کے طور پر مستعمل

   

٭ ٭لکھنؤ : ہندوستان میں پہلی بار اترپردیش میں اے آئی ویڈیو اینالیٹکس پلیٹ فارم ’’جارویس‘‘ 70 قید خانوں میں قیدیوں پر نظر رکھنے کیلئے استعمال کیا ہے ۔ اسے گرو گرام میں کاروبار شروع کرنے والے اسٹاکیو ، جارویس نے ایجاد کیا ہے ۔ اس میں 700 کیمرے جو قید خانوں میں نصب کئے گئے ہیں اپنی معلومات جمع کریں گے ۔ کلیدی سرگرمیوں کا تخمینہ کیا جائے گا اور قیدیوں سے ملاقات کرنے والوں کی جانچ کی جائے گی ۔ ہجوم کا تجزیہ بھی کیا جاسکتا ہے اور ان کی پرتشدد کارروائیوں کے خاطی افراد کی نشاندہی بھی کی جاسکتی ہے ۔