یہ الیکشن جموں وکشمیر کی شناخت کی بقاء کیلئے ہیں: محبوبہ مفتی

   

سری نگر: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ یہ لوک سبھا انتخابات جموں وکشمیر کی شناخت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے متعلق ہیں۔ یہ الیکشن جموں وکشمیر کے وسائل کو بچانے کیلئے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک ریالی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بجلی، پانی اور سڑک کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ آج کے الیکشن جموں و کشمیر کی شناخت کے متعلق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہمیں جموں و کشمیر کے وسائل اور شناخت کو بچانا ہے ۔