یہ سب کیمرہ کے لئے کیا ہے۔ نتن یاہو کا مودی کو مبارکباد کے فون کا ل کا ذرا مشاہدہ کریں۔

,

   

مذکورہ وزیر اعظم اسرائیل نے نریندر مودی کے ساتھ وقت گذارنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

لوک سبھا الیکشن 2019میں شاندار کامیابی پر وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد پرمشتمل ٹوئٹ کرنے کے بعد‘ اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کے دفتر نے ایک ویڈیو منظرعام پر لایا ہے جس میں وہ مودی سے فون پر بات کررہے ہیں۔

مذکورہ ”بات چیت“ (جو ایک طرفہ ہی ہمیں سنائی دے رہی تھی) ہوسکتا ہے کہ کمیروں کے لئے کی گئی ہے۔ اکیس منٹ کے اس ویڈیو میں ایک مقام پر نتن یاہو کہتے ہیں ”میری جیت پرتمہاری مبارکباد کے لئے شکریہ“

اسرائیل کے وزیراعظم نے اس بات چیت میں مذاق کررہے ہیں اور مودی سے کہتے ہیں کہ ہندوستان کے وزیراعظم کے جیسا انہیں بھی ایک اتحاد کی ضرور ت ہے۔ حکومتوں کی تشکیل کے بعد دونوں بہت جلد ایک دوسرے سے ملاقات کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

اپریل اور مئی کے دران ہوئے لوک سبھا الیکشن میں وزیراعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی نے300سے زائد سیٹ حاصل کئے ہیں۔

اسرائیل میں 120کے قومی ایوان میں نتن یاہو کی پارٹی لیکوڈ کو 35سیٹیں ملی ہیں اور وہ الائنس کے ذریعہ دوبارہ اقتدار میں آنے کے لئے کافی پرامید ہیں۔ حالانکہ اپریل میں الیکشن ہوا ہے اور اتحاد کی تشکیل کے لئے بات چیت ابھی بھی جاری ہے