۔1,701 نان بینکنگ فینانشیل کمپنیوں کے لائنس منسوخ

,

   

ممبئی ، 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے 1,701 نان بینکنگ فینانشیل کمپنیوں (NBFCs) کے لائنس مالی سال 2018-19ء کے دوران منسوخ کردیئے ہیں کیونکہ وہ اقل ترین درکار سرمایہ کی تکمیل نہیں کررہے تھے۔ ’لیوومنٹ‘ کے فراہم کردہ ڈیٹا کے مطابق لگ بھگ 779 لائسنس اکٹوبر اور نومبر 2018ء میں منسوخ کئے گئے جبکہ IL&FS نے قرض کی واپس ادائیگیوں کے معاملے میں وعدہ وفا نہیں کیا تھا، جس کے ساتھ ہی اس شعبے میں بحران چھڑ گیا۔ آر بی آئی نے سال 2017-18ء میں 26 این بی ایف سی لائسنس منسوخ کئے تھے۔