حیدرآباد: تلنگانہ کے لیبر ڈپارٹمنٹ نے سال 2021 ء کے لئے فیکٹریز، دکانات اور دیگر تجارتی اداروں میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کے لئے بااجرت تعطیلات کی فہرست جاری کی ہے۔ جوائنٹ کمشنر لیبر کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق 14 جنوری سنکرانتی ، 26 جنوری یوم جمہوریہ ، یکم مئی ، مئی ڈی، 14 مئی عیدالفطر، 15 اگست یوم آزادی، 2 اکتوبر گاندھی جینتی ، 15 اکتوبر دسہرہ اور 25 ڈسمبر کرسمس کی بااجرت تعطیلات رہیں گی۔ اضلاع رنگا ریڈی ، میڑچل ، وقار آباد ، میدک ، سدی پیٹ ، سنگا ریڈی ، نظام آباد ، کاما ریڈی ، نلگنڈہ یادادری ، سوریا پیٹ ، محبوب نگر ، ناگر کرنول ، ونپرتی ، گدوال اور نارائن پیٹ اضلاع میں احکامات پر عمل آوری ہوگی۔