۔5 ایکڑ زمین پر ہاسپٹل، لائبریری اور ریسرچ سنٹر

   

افتتاح کے موقع پر چیف منسٹر آدتیہ ناتھ کو مدعو کیا جائے گا : سنی وقف بورڈ
لکھنو: انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن ٹرسٹ کے سکریٹری اور ترجمان اطہر حسین نے ہفتہ کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ایودھیا ضلع کے دھنی پور گاوں میں وقف بورڈ کو ملی پانچ ایکڑ زمین پر ہاسپٹل ، لائبریری، کمیونٹی باورچی خانہ اور ریسرچ سنٹر بنایا جائے گا۔ یہ سبھی چیزیں عوام کی سہولیات کے لئے ہوں گی اور عوام کو سہولیات دینے کا کام وزیر اعلیٰ کا ہوتا ہے۔ اسی حیثیت سے سنگ بنیاد کے لئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو مدعو کیا جائے گا ۔ اطہر حسین نے میڈیا کو بتایا کہ ، ’’مجھے امید ہے کہ وہ آئیں گے اور اس کیلئے فنڈ کی فراہمی میں بھی مدد کریں گے۔‘‘ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے چہارشنبہ کو ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ایودھیا میں مسجد کے سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کئے جانے کے امکانات سے متعلق سوال پر کہا تھا کہ نہ تو انہیں بلایا جائے گا اور نہ ہی وہ جائیں گے۔