؁ٍ؁اداکارہ نہ ہوتی تو اولمپین ہوتی

   

ممبئی۔ اداکارہ چتراشی راوت،فلم چک دے انڈیا میں کومل چوٹالہ کے کردار کے لیے مشہور ہے لیکن وہ اداکارہ بننے سے پہلے ہاکی کھلاڑی تھی۔ فلم چک دے انڈیا سائن کرنے کے وقت کا ذکر کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں جب مجھے چک دے انڈیا کا حصہ بننے کی پیشکش ملی، میں اپنی پڑھائی اور ہاکی پر توجہ دینے میں مصروف تھی لیکن یہ فلم بڑی کامیاب ثابت ہوئی اور لوگ مجھے ہر جگہ پہچاننے لگے۔ پھر میں نے آہستہ آہستہ پردے سنماک پر مزید کام کرنا شروع کیا اور میں اداکاری کے شعبہ میں شامل ہوگی۔ اس کے بعد میرے لیے ہاکی کا سلسلہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا۔ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کی کارکردگی سے خوش چتراشی نے کہا کہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ خواتین کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی جوکہ بہت کچھ بتاتی ہے کہ ہم کس حد تک کامیاب ہوچکے ہیں ۔ اس کے علاوہ اسپانسر شپ کی مدد سے ہماری ٹیم کو پہچان بھی مل رہی ہے جو وقت کی ضرورت تھی۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ کھیلوں کے برادری کے لوگوں کو لگتا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دیں۔چتراشی نے ایک خیال بھی ظاہرکیا ہے جو حال ہی میں اولمپکس کے دوران اس کے ذہن میں آیا تھا۔ چتراشی نے کہا کہ وندنا کٹاریہ ہماری ہاکی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اوراس وقت میں اور وہ ایک ساتھ کھیل چکی ہیں۔ مجھے بہت اچھا لگا کہ وہ ہندوستان کی نمائندگی کررہی ہیں اوراسے دیکھ کر میرے ذہن میں ایک خیال آیا کہ اگر میں ہاکی کھیلنا جاری رکھتی تو شاید میں بھی اولمپکس میں اپنے ملک کی نمائندگی کررہی ہوتی۔ چتراشی نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم یہ صرف ایک سنہری سوچ ہے یا حقیقت بھی ہوسکتی تھی۔انہوں نے مزید کہا اگرچہ ہاکی ہمیشہ ان کے دل میں ایک خاص مقام رکھتی ہے ، وہ کیمرے کے سامنے ہونے پر بھی خوش ہے۔ میں مسلسل کام کر رہی ہوں لیکن کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ میں نے وقفہ لیا کیونکہ میں اپنے آپ کو بہت زیادہ تشہر میں نہیں رکھتی۔ میرا آخری ٹی وی شو شنکرجیکشن تھا اور اس کے بعد میں نے فلموں اور ویب شوز کے لیے شوٹنگ کی ہے اور اب میں ایک کامیڈی شو کا حصہ ہوں۔ میں پچھلے پانچ سال سے کمرشل تھیٹر بھی کررہی ہوں۔
شاندار واپسی بہت معنی رکھتی ہے : دھونی
شارجہ ۔ چینائی سوپر کنگز (سی ایس کے ) کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے یہاں آئی پی ایل میچ میں سن رائزرز
حیدرآباد (ایس آر ایچ) کو شکست دینے کے بعد کہا کہ یہ بات بہت معنی رکھتی ہے ، کیونکہ گزشتہ مرتبہ ہم نے کہا تھا کہ ہم مضبوطی کے ساتھ واپسی کرنا چاہتے ہیں۔ دھونی نے میچ کے بعد کہا کہ اس کے لیے مشہور ہیں اور بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا تھا۔ آپ ہمیشہ میچ نہیں جیت سکتے اور گزشتہ سیزن میں کافی کچھ ہمارے حق میں نہیں گیا تھا۔ یہ ضروری ہے کہ بہانے نہ بنائیں اور ہم نے اس سال ان چیزوں سے سبق لیتے ہوئے اچھا کیا ہے ۔