،ہند۔ بحرالکاہل کمان کے دورہ کیلئے ہوائی پہنچے راجناتھ

   

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ چہارشنبہ کو امریکی دفاع اور خارجہ وزراء کے ساتھ وزارتی سطح کے ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ میں حصہ لینے کے بعد واشنگٹن سے ہوائی پہنچ گئے ، جہاں وہ امریکی بحرالکاہل کا دورہ کریں گے ۔ امریکہ کی سب سے پرانی اور سب سے بڑی جنگی کمان ہند ۔ بحرالکاہل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے ۔سنگھ کا ہوائی پہنچنے پر امریکی کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل جان اکیلینو نے استقبال کیا۔ امریکی کمانڈ اور ہندوستانی فوج کے درمیان طویل عرصے سے وسیع شراکت داری ہے جو فوجی مشقیں، تربیتی پروگرام اور تبادلے کی سرگرمیاں کرتی ہے ۔