آئرلینڈ میں ہندوستانی خاتون بچوں کیساتھ مردہ

   

ڈبلن :ہندوستانی ایک 37سالہ خاتون سیما بانو سید آئرلینڈ میں واقع اپنے مکان میں اپنے دو بچوں 11 سالہ بیٹی اور 6 سالہ بیٹے کے ساتھ مردہ پائی گئی جنہیں گلہ گھونٹ کر مار دیا گیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ان کی نعشیں دستیاب ہونے سے 5 دن قبل انہیں قتل کیا گیا ہے۔ یہ لوگ فروری میں وہاں پہنچے تھے۔ میسورو میں سیما کے ارکان خاندان نے ان کی نعشوں کو ہندوستان منتقل کرنے میں مدد کی آئرش حکام اور وہاں کے ہندوستانی سفارت خانہ سے اپیل کی ہے۔