آئرلینڈ پہلی مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ میں داخل

   

زیورخ۔ آئرلینڈ اور سوئٹزرلینڈ نے یورپی پلے آف میں اپنے اپنے میچ جیت کر اگلے سال ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔آئرلینڈ نے 72ویں منٹ میں ایمبر بیریٹ کے گول کی بدولت اسکاٹ لینڈ کو1-0 سے شکست دی۔ یہ پہلا موقع ہے جب آئرلینڈ نے ویمنز ورلڈ کپ میں جگہ بنائی ہے۔سوئٹزرلینڈ نے انجری ٹائم میں متبادل فیبین ہیم کے گول سے ویلزکو 2-1 سے شکست دی۔ پرتگال نے اضافی وقت کے ڈرا میں آئس لینڈ کو بھی 4-1 سے شکست دی لیکن اسے ورلڈکپ میں جگہ حاصل کرنے کے لیے اگلے سال فروری میں10 ٹیموں کے بین البراعظمی پلے آف میں کھیلنا ہوگا۔ ویمنز ورلڈ کپ آئندہ سال 20 جولائی سے 20 اگست تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔