جموئی: محکمہ آبکاری کی ایک ٹیم نے اتوار کو ایک آئل ٹینکر سے بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کی اور بہار کے جموئی ضلع کے سونو تھانہ علاقے سے دو اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ ایکسائز سپرنٹنڈنٹ سبھاش کمار نے بتایا کہ ہولی کے تہوار کے پیش نظر تمام چیک پوسٹوں پر مسلسل چیکنگ کی جا رہی ہے ۔ اطلاع ملی تھی کہ آئل ٹینکر میں چھپا کر شراب کی کھیپ اسمگل کی جارہی ہے ۔ پولیس نے ڈمری چیک پوسٹ کے آگے ایک پٹرول آئل ٹینکر کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران آئل ٹینکر سے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب اور بیئر برآمد ہوئی۔ مسٹر کمار نے بتایا کہ برآمد کی گئی شراب کی قیمت تقریباً 14 لاکھ روپے ہے ، شراب کی کھیپ بنگال سے جموئی لائی جا رہی تھی۔ اس سلسلے میں دو اسمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔