آئندہ ہفتہ گروپس کے نتائج جاری ہونے کا امکان!

   

سپریم کورٹ کی جانب سے درخواستیں خارج کردینے کے بعد تقررات کی راہ ہموار
حیدرآباد۔ 7 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے آئندہ ہفتہ 10 دن میں گروپس کے نتائج جاری کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ سپریم کورٹ میں دائر تمام مقدمات خارج ہونے کے بعد نتائج کی اجرائی میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کمیشن کی جانب سے گروپ I گروپ II اور گروپ III امتحانات کے نتائج جاری کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پہلے گروپ I کی جنرل ریکنگ لسٹ ( جی آر ایل) جاری کی جائے گی اس کے بعد پھر امیدواروں کا انتخاب تحفظات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن مارچ کے اواخر تک تقررات کا عمل مکمل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ریاست میں گزشتہ سال گروپ I کی 563 جائیدادوں کے مینس امتحانات کا 21 تا 27 اکتوبر انعقاد کیا گیا جس میں 31,403 امیدواروں کو شرکت کرنا تھا۔ تاہم 21,093 (76.17 فیصد) امیدواروں نے شرکت کی۔ 7 پرچوں کا تین ماہ سے ویلیوایشن جاری ہے۔ یہ عمل اب آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔ دو سے تین ہفتوں میں جی آر ایل فہرست جاری ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب چند امیدواروں نے جی او 29 کو منسوخ کرنے کی سپریم کورٹ میں اپیل لیوٹیشن داخل کی تھی جس کو عدلیہ نے خارج کردیا جس کے ساتھ ہی نتائج جاری کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے گروپ I کی جی آر ایل فہرست جاری کرنے کے بعد گروپ II اور گروپ III کے نتائج جاری کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ جی آر ایل رینکس کے لحاظ سے امیدواروں کو یہ جاننے کا موقع ملے گا کہ انہیں کن سرویس میں ملازمتیں ملنے کا امکان ہے۔ اگر گروپ I کو منتخب ہونے والے امیدوار ساتھ ہی گروپ II اور گروپ III کو بھی منتخب ہوتے ہیں ایسے امیدوار آخری دو گروپس سے دستبرادری اختیار کرتے ہیں ۔ 2