حیدرآباد۔2۔ڈسمبر۔(سیاست نیوز) آئندہ ہفتہ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے ساتھ طوفان کی صورت میں حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے بیشتر اضلاع اور پڑوسی ریاست کرناٹک میں طوفان کے اثرات دیکھے جانے کا امکان ہے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر طوفان کی شدت میں اضافہ اور ہوا کے دباؤ میں کمی ریکارڈ کی جاتی ہے تو تلنگانہ اور کرناٹک میں مسلسل بارش ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔ 9 ڈسمبر سے ایک ہفتہ کے دوران خلیج بنگال میں طوفان بادوباراں کے امکانات کے ساتھ جاری اعلامیہ میں کہاگیا کہ خلیج بنگال و انڈومان و نکوبار میں طوفان کے سبب سرحدی ریاستوں بالخصوص ٹاملناڈو‘ کرناٹک‘ کیرالا کے علاوہ اوڈیشہ اور آندھراپردیش میں بھی اثرات دیکھے جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق جاریہ ہفتہ کے دوران تلنگانہ اور مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے حدود میں درجہ حرارت معمول کے مطابق ہوگا اور آئندہ ہفتہ طوفان کے اثرات کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں تبدیلی ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔م