حیدرآباد۔یکم ۔ اکٹوبر۔(سیاست نیوز) محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق دونوں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ہلکی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ شمالی کرناٹک کے اضلاع سے تلنگانہ کا رخ کرنے والے بادلوں کے ریاست میں داخل ہونے کے بعد برسنے کا امکان ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں جاری موسم میں کسی بھی طرح کی بڑی تبدیلی کے امکانات نہیں ہیں لیکن 3اکٹوبر کے بعد سے شہر کے موسم میں تبدیلی کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں اور کہا جا رہاہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے بعد شہر میں جاری گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ہونے کے آثار ہیں اور 2دن بعد رطوبت میں بھی گراٹ کے نتیجہ میں موسمی تبدیلی رونماہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی جائے گی ۔3