آئین کے تحفظ کیلئے کانگریس پارٹی کی مسلسل جدوجہد : سنجیو مدیراج

   

محبوب نگر26نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )محبوب نگر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر شری سنجیو مدیراج نے واضح کیا ہے کہ کانگریس پارٹی ہندوستانی آئین اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔سنجیو مدیراج نے ضلع این ایس یو آئی کی صدر انوپا شیکھر کی قیادت میں منعقدہ ‘سمودھان رکشک مارچ’ میں شرکت کی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان بنیادی حقوق، آزادی، مساوات اور سماجی انصاف کی حفاظت کرے جو ملک کے تمام لوگوں کو آئین ہند کے ذریعہ دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی طرف سے دیے گئے حقوق کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ یہ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین کی روح کو آنے والی نسلوں تک پہنچائیں۔اس پروگرام میں سابق میونسپل چیرمین آنند گوڑ، ڈسٹرکٹ فشریز انڈسٹری اسوسی ایشن کے صدر گونیلا سرینواس، ضلع یوتھ کانگریس کے صدر اویز، این ایس یو آئی کے ریاستی جنرل سکریٹری نریش یادو، این ایس یو آئی ٹاؤن کے صدر عماد باغ، ٹاؤن نائب صدر سردار قادری، سیوا دل لیڈر ابوبکر، این ایس یو آئی کے لیڈران، طلبہ اور دیگر نے شرکت کی۔آئین کا تحفظ جمہوریت کا تحفظ ہے۔ کانگریس پارٹی کا مقصد عوام کے حقوق کا حصول ہے۔