آئی ایم ایف بنگلہ دیش کو4.5 ارب ڈالر قرضہ دینے پررضامند

   

واشنگٹن : عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)بنگلہ دیش کو ساڑھے 4 ارب ڈالر قرضہ دینے پر راضی ہو گیا۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر خزانہ اے ایچ ایم مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے، آئی ایم ایف نے ساڑھے 4 ارب ڈالر کے امدادی پروگرام کی عارضی رضامندی دی ہے۔آئی ایم ایف سے قرض کے معاملے پر بنگلہ دیش کا مؤقف سامنے آگیا۔ بنگلہ دیشی وزیر خزانہ کا کہنا ہیکہ معاہدے سے معاشی عدم استحکام کو معاشی بحران بننے سے روکنے میں مدد ملیگی۔خبر ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ سے بنگلا دیش کے لیے قرضے کی منظوری آئندہ کچھ ہفتوں میں متوقع ہے۔خیال رہیکہ بنگلہ دیش کو کئی ماہ سے مہنگائی اور زر مبادلہ میں کمی کا سامنا ہے، پاکستان اور سری لنکا کے بعد بنگلا دیش آئی ایم ایف سے قرضہ لینے والا جنوبی ایشیا کا تیسرا ملک ہے۔