ڈھاکہ: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایک وفد اتوار کو بنگلہ دیش کے ساتھ بات چیت شروع کرے گا اور 4.7 بلین ڈالر کے قرض کی زیر التواء چوتھی اور پانچویں قسط جاری کرنے سے پہلے تازہ ترین مالیاتی ڈیٹا کا بھی جائزہ لے گا۔ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق ٹیم اپنے دو ہفتے کے دورے کے دوران مختلف سرکاری حکام سے ملاقات کرے گی اور فنانس ڈویژن، نیشنل بورڈ آف ریونیو (این بی آر)، بجلی ڈویژن، پاور ڈویلپمنٹ بورڈ، بنگلہ دیش انرجی ریگولیٹری کمیشن (بی ای آر سی) اور توانائی اور معدنی وسائل ڈویژن سے بات چیت کرے گی۔بنگلہ دیش کی وزارت خزانہ کے فنانس ڈویژن کے مطابق ٹیم اپنے دورے کے پہلے اور آخری دن مشیر خزانہ صلاح الدین احمد سے ملاقات کرے گی۔