آئی ایم ایف کی ماہر معاشیات گیتا گوپی ناتھ پر حکومت کی تنقیدہوگی

,

   

نئی دہلی ۔ 21جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) اب جب کہ آئی ایم ایف نے ہندوستان کی شرح ترقی کی جاریہ مالیاتی سال کیلئے 4.8 فیصد تک کم پیمائش کی ہے ، وہیں کانگریس قائد پی چدمبرم نے منگل کے روز یہ دعویٰ کیا کہ اس عالمی مجلس ( آئی ایم ایف) اور اس کی معاشیاتی سربراہ گیتا گوپی ناتھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاجائے گا ۔ انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ آئی ایم ایف نے 4.8فیصد کا جو ہندسہ دیا ہے وہ محض لیپا تھوپی ہے اور انہیں ( چدمبرم) اس بات پر کوئی تعجب نہیں ہوگا اگر یہ تناسب مزید نیچے چلا جائے ۔ اپنی سلسلہ وار ٹوئیٹس میں چدمبرم نے یہ ریمارکس کئے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال اکٹوبر میں آئی ایم ایف نے ہندوستان کی ترقی کی شرط 6.1فیصد بتائی تھی ۔ آئی ایم ایف کی چیف اکنامسٹ گیتا گوپی ناتھ نے شرح ترقی میں کمی کیلئے تخمینہ جات میں 80 فیصد کمی کو ذمہ دار قرار دیا۔