آئی ایم ایف کی ہندوستان کی نمو کی پیش قیاسی میں کمی

   

نئی دہلی: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے منگل کو کہا کہ عالمی غیر یقینی اور تجارتی تناؤ کی وجہ سے رواں مالی سال کیلئے ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو جنوری میں تخمینہ 6.5 فیصد کے مقابلے میں کم ہوکر 6.2 فیصد رہنے کی امید ہے ۔ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک کیلئے اپنے دوسرے اپ ڈیٹ میں، آئی ایم ایف نے کہا کہ بڑھتا ہوا تجارتی تنازعہ مالی سال 27 کی ترقی کے امکانات پر بھی اثر ڈال سکتا ہے ، جس میں ہندوستان کی شرح نمو 6.3 فیصد رہے گی جو پہلے تخمینہ 6.5 فیصد تھی۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ ہندوستان کیلئے 2025 میں نمو کا امکان نسبتاً زیادہ مستحکم ہے ، جو نجی کھپت، خاص طور پر دیہی علاقوں میں، کے ذریعہ حمایت یافتہ ہے ، لیکن یہ شرح جنوری 2025 کے ڈبلیو ای او اپ ڈیٹ کے مقابلے میں 0.3 فیصد پوائنٹس کم ہے ، جو تجارتی تناؤ اور عالمی غیر یقینی کی اعلی سطح کی وجہ سے ہے ۔ آئی ایم ایف کی نظرثانی اس ماہ کے شروع میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن اور یو این سی ٹی اے ڈی کی طرف سے اسی طرح کی ڈاؤن گریڈنگ کی بعد آئی ہے ۔