آئی این ایکس میڈیا: کارتی چدمبرم کی ای ڈی میں حاضری

   

نئی دہلی ۔9 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی پی چدمبرم کے فرزند کارتی چدمبرم آئی این ایکس میڈیا رقمی ہیر پھیر سے متعلق ایک کیس میں پوچھ گچھ کے ضمن میں چہارشنبہ کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے اجلاس پر حاضر ہوئے ۔ کارتی جو ٹاملناڈو کے حلقہ شیوا گنگا کی بحیثیت کانگریس رکن پارلیمنٹ نمائندگی کرتے ہیں، انہیں ایک مقدمہ میں پوچھ گچھ کے تازہ ترین مرحلہ کے تحت طلب کیا گیا تھا۔ انہیں موجود اخباری نمائندوں کے مختلف سوالات پر کارتی نے برجستہ جواب دیا کہ میں تحقیقات کرنے والوں کو ’ہیلو‘ کہنے اور دسہرہ کی مبارکباد دینے آیا ہوں۔