آئی اے ایس آفیسرس کے تبادلے

   

سید علی مرتضیٰ رضوی سکریٹری ایچ ایم اینڈ ایف ڈبلیو مقرر
حیدرآباد۔ حکومت نے ریاست میں 15 آئی اے ایس آفیسرس کے تبادلے اور ان کی پوسٹنگ کے احکامات جاری کردیئے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار کے پریس نوٹ کے بموجب طویل مدتی ٹریننگ پروگرام کی تکمیل کے بعد رجوع بکار ہونے والے ڈاکٹر جیوتی بدھا پرکاش کو ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ شریمتی آئی رانی کمودنی کو اسپیشل چیف سکریٹریLET&F ڈپارٹمنٹ مقرر کیا گیا اور احمد ندیم کوFAC سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ سید علی مرتضی رضوی او ایس ڈی تلنگانہ بھون کا تبادلہ کرکے محکمہ ہیلت ، میڈیکل اینڈ فیملی ویلفیر( ایچ ایم اینڈ ایف ڈبلیو )کے سکریٹری کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے جبکہ شریمتی اے شانتی کماری کا وہاں سے تبادلہ کرکے اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ جنگلات مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر یوگیتا رانا کمشنر صحت عامہ و خاندانی بہبود کا تبادلہ کرکے کمشنر ایس سی ڈی مقرر کیا گیا ہے جبکہ راہول بوجا ایس سی ڈی محکمہ کے سکریٹری برقرار رہیں گے۔پدا پلی کی کلکٹر اینڈ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شریمتی سکتا پٹنائک کا تبادلہ کرکے شریمتی اے سری دیوا سینا کی جگہ عادل آباد کی کلکٹر اینڈ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ای سریدھر کو محکمہ قبائیلی بہبود کا اسپیشل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔