آئی فون 18 پرو سیریز کی قیمت ہندوستان میں دیگر ممالک سے زائد

   

امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چین میں کم قیمتیں، مقامی ٹیکسیس اور ڈیوٹیز کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین

حیدرآباد۔ 27 ستمبر (سیاست نیوز) آئی فون کی دنیا میں وقفہ وقفہ سے عصری سہولتوں سے آراستہ موبائیل فونس متعارف کئے جارہے ہیں۔ گزشتہ دنوں آئی فون 18 پرو سیریز کے تحت دو نئے فون مارکٹ میں متعارف کئے گئے۔ فون کی خوبیوں اور صلاحیتوں کے اعتبار سے قیمت کا تعین کیا گیا ہے لیکن دنیا کے اہم ممالک میں آئی فون 18 پرو سیریز کے متعارف کردہ نئے فونس کی قیمت مختلف ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک میں مارکٹس کی مانگ اور ٹیکسیس، ڈیوٹی اور مقامی طور پر قیمت سے متعلق حکومت کی پالیسیوں کے پیش نظر فرق دیکھا جارہا ہے۔ آئی فون 18 پرو اور 18 پرو میاکس دونوں میں 256 جی بی کی گنجائش موجود ہے اور ان کی قیمت امریکہ میں دیگر ممالک سے کم ہے۔ امریکہ میں آئی فون 18 پرو کی قیمت 100716 روپے ہے جبکہ آئی فون 18 پرو میاکس کی قیمت 109116 روپے ہے۔ کم قیمت کے اعتبار سے متحدہ عرب امارات اور چین دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں جہاں آئی فون 18 پرو کی قیمت 1.16 لاکھ تا 1.18 لاکھ روپے ہے جبکہ آئی فون 18 پرو میاکس کی قیمت اعلی الرتریب 1.25 لاکھ اور 1.30 لاکھ ہے۔ قیمت کے معاملہ میں جاپان چوتھے اور برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ آئی فون 18 سیریز کی قیمت کے معاملہ میں ہندوستان 7 ویں نمبر پر ہے جہاں 18 پرو کی قیمت 164900 روپے جبکہ 18 پرو میاکس کی قیمت 179900 ہے۔ ترکی قیمت کے معاملہ میں ہندوستان سے بھی آگے ہے جہاں 18 پرو کی قیمت 1.93 لاکھ اور 18 پرو میاکس کی قیمت 2.59 لاکھ روپے ہے۔ 1؍F