آئی ٹی مینیجر کا سفاکانہ قتل

   

کوالالمپور۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آئرلینڈ کا ایک شہری جس کا بہیمانہ قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس کو آج اس کی نعش دستیاب ہوئی جس پر متعدد زخم موجود تھے۔ پولیس نے بتایا کہ برائن پیٹرک کی نعش جزیرہ پینانگ کے جارج ٹاؤن میں ملی جہاں وہ ایک آئی ٹی مینیجر کی حیثیت سے برسرکار تھا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی برناما نے یہ بات بتائی۔ پولیس نے اس قتل معاملہ میں ایک 40 سالہ مرد اور ایک 30 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایک سفید فام شخص کی بھی پولیس کو تلاش ہے۔ پولیس کو جس وقت برائن کی نعش ملی تو اس کے ہاتھ اس کے جوتوں کے فیتے سے بندھے ہوئے تھے اور اس کے جسم کے کپڑے نکال کر اس کے پیروں کو باندھ دیا گیا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ مقتول کو فرائنگ پان کے پے در پے وار کرتے ہوئے انتہائی سفاکی سے قتل کیا گیا۔ پولیس قتل کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔