آئی پی ایس عہدیدار وینکٹیشورلو کی معطلی برخواست دو سال کی طویل جدوجہد میں کامیابی

   

حیدرآباد۔18۔ مئی (سیاست نیوز) دو سال تک طویل انتظار کے بعد آخرکار سینئر آئی پی ایس عہدیدار اے بی وینکٹیشور راؤ کو معطلی سے راحت ملی ہے ۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد آندھراپردیش حکومت نے وینکٹیش کی معطلی ختم کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ وینکٹیشور راؤ کی خدمات دوبارہ حاصل کی جائیںگی۔ حکومت نے فروری 2022 ء سے ان کی خدمات اینٹی کرپشن بیورو میں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید احکامات تک ڈائرکٹر جنرل پولیس کو رپورٹ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ آندھراپردیش حکومت نے 8 فروری 2020 ء کو وینکٹیشور راؤ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خدمات سے معطل کردیا تھا۔ اینٹیلیجنس چیف کے عہدہ پر برقرار رہتے ہوئے ان پر بے قاعدگیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ وینکٹیشور راؤ نے معطلی کے دو سال کی تکمیل پر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ سپریم کورٹ نے معطلی کے خلاف احکامات جاری کئے اور کہا کہ کسی بھی عہدیدار کی دو سال سے زائد معطلی غیر قانونی ہے ، لہذا معطلی از خود حتم ہوجائے گی۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے آندھراپردیش حکومت نے معطلی ختم کردی اور خدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ر