آئی پی ایل کو بچانے کیلئے ورلڈ کپ سری لنکا منتقل کرنے کی کوشش

   

دبئی ۔ بی سی سی آئی کے لئے آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلہ کے مقابلوں کے علاوہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی بھی اہمیت اختیار کرچکی ہے جس کے لئے بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی پہلے ہی یہ توثیق کرچکے ہیں کہ آئی پی ایل کا دوسرا مرحلہ یو اے ای میں منعقد کیا جائے گا، جبکہ ورلڈ کپ کو بھی اگر متحدہ عرب امارات میں منعقد کرنا ہے تو اس کے لئے کم از کم یکم اکتوبر تک میزبان میدانوں کو حاصل کرنا ہوگا۔ ان حالات میں آئی پی ایل کے مقابلے خطرہ میں پڑ جائیں گے لہذا بی سی سی آئی ائی پی ایل کو بچانے کے لئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے مقابلے سری لنکا منتقل کرنے کا خواہاں ہے۔ بی سی سی آئی غیر سرکاری طور پر سری لنکا سے ورلڈ کپ کے مقابلوں کی میزبانی سے متعلق تبادلہ خیال کررہی ہے۔