آبائی مقام کو جانے سے رکاوٹ پر خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد /13 مئی ( سیاست نیوز ) آبائی مقام جانے کی خواہش مند خاتون نے رکاوٹوں سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ حیات نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 20 سالہ شانتی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ شانتی حیات نگر علاقہ کے ساکن چکرورتی کی بیوی تھی ۔ سال 2017 میں اس نے ایک لڑکی کو جنم دیا تھا وہ فوت ہوگئی تھی اور خاتون ذہنی تناؤ کے عالم میں تھی ۔ ان دنوں وہ اپنے آبائی مقام جانا چاہتی تھی لیکن لاک ڈاؤن کے سبب رکاوٹ سے دلبرداشتہ ہوگئی ۔ حیات نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔